کراچی (کلچرل رپورٹر) سندھ کی خوبصورت ثقافت اور سماجی مسائل کا احاطہ کرتی رومانوی کامیڈی فلم ’’تلاش‘‘ 15 نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سینئر فنکار مصطفے قریشی،فاریہ حسن،احمد زیب،نعمان سمی ، عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو نمایاں ہیں ان تمام فنکاروں نے ایک دلچسپ کہانی میں سندھی عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔