واشنگٹن(صباح نیوز)مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا2022 میں ختم ہو جائیگی اور یہ عالمی وبائی مرض غیر معینہ مدت تک نہیں چلے گا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو650 ملین ڈالر کی امداد دینے والے بل گیٹس نے انٹرویو میں مزید کہا کہ امید ہے کہ2021 میں زندگی معمول پر آجائیگی اور ویکسین کے استعمال سے امریکہ میں کیسز بھی کم ہو جائینگے ۔ دنیا بھر میں وبائی مرض کا خاتمہ کرنے کیساتھ اس کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ یہ دوبارہ نہ آئے ۔ ایک بار ویکسین تیار ہوگئی تو پھر اسکی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا ۔ پہلی بار غربت بڑھ رہی ہے جس سے تعلیم اور ذہنی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ۔