پشاور (92نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط وزیراعظم کے انٹرویو نے مزید کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ،قبل از وقت انتخابات کی بات نہ صرف راہ فرار ہے بلکہ اس سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوگا، وزیر اعظم کے انٹرویو سے یہ تاثر مل رہا تھا جیسے ملک کا اپوزیشن لیڈر حکومت وقت سے کوئی ڈیمانڈ کررہا ہو، روپے کی قدرمیں کمی کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان معاشی دہشتگردی ہے ،حکومت کو وضاحت کرنی ہوگی کہ اس معاشی دہشتگردی کے ذمہ دار کون ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دن میں ڈالر آٹھ روپے مہنگا ہونے سے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی لیکن مسلط وزیر اعظم بے خبر رہاجو اس بات کا ثبوت ہے کہ وزارت خزانہ بھی اپنے وزیراعظم پر اعتماد نہیں کرتی۔ نا اہلی اور ناتجربہ کاری ملک کیلئے ہر لحاظ سے تباہی کا باعث بن رہی ہے ۔ اب پی ٹی آئی اور کپتان کو بھی عدالت اور چیف جسٹس کے ریمارکس پر افسوس ہونے لگا ہے ،ہمیں انتظار رہے گا کہ چیف جسٹس کب عمران خان کو توہین عدالت کا نو ٹس جاری کرتے ہیں۔وزیر اعظم کا چیف جسٹس کے بارے میں بیان توہین عدالت ہے ۔ اسفندیار