لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکاروں نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے وقت این اجی اوز بنالیں،سوشل میڈیا پر غریب فنکاروں کی امداد کے لیئے چندہ مانگنا شروع کردیا۔کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے فنکاروں نے مصروفیت کا نیا کام ڈھونڈ لیا سوشل میڈیا پر اپنی این جی اوز بنالیں ان این جی اوز کے فیس بک پیجز بناکر عوام سے غریب فنکاروں کی مدد کیلئے مالی امداد کی اپیل کرنا شروع کردی۔ان دنوں مختلف اداکاروں نے غریب فنکاروں کی مدد کے لیئے چندہ اپیل کی پوسٹیں بنا کر فیس بک پر شیئر کرنا شروع کردی ہیں جن پر ان غریب فنکاروں کو راشن دینے اور مالی امداد دینے کا کہا گیاہے ان پوسٹوں کے جواب میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح اپیلیں کرنے کی بجائے جو فنکار مالی طور پر مستحکم ہیں۔