لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام چھٹی 8روزہ ’’چائلڈ آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ‘‘ کی اختتامی تقریب آج الحمرا آرٹ گیلری میں منعقد ہوگی۔تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون چودھری مہمان خصوصی ہونگے ۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے کہا کہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے بچوں کو بھر پور تخلیقی و تعمیری تربیت فراہم کی گئی ہے ،اس سے قبل چائلڈن پینٹنگ،تھیٹر اور ڈرائنگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا جا چکا ہے ۔