کراچی ( شوبز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی ویژن پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریز’’ ففٹی ففٹی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار ماجد جہانگیر ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد جہانگیر نے کہا کہ تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 14 اگست سے قبل گورنر سندھ نے انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے اور میں نے ان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ماجد جہانگیر نے بتایا کہ انہیں ماہانہ ادویات کے لیے 30 ہزار وپے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ فزیو تھراپی اور ڈاکٹر کے معائنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، درخواست ہے کہ حکومت میری مدد کرے ۔