لاہور(بابر علی) واسا لاہور نے اپنی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن اور نادہندگان سے ریکوری کی مہم میں پولیس کی جانب سے بہتر انداز میں معاونت حاصل نہ ہو نے کے باعث نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کو اپنی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمہ اور نادہندگان سے ریکوری کی مہم میں مسائل کا سامنا ہے ، جس کے پیش نظر پو لیس کی خدمات طلب کی جا تی ہیں لیکن محکمہ پولیس کی جانب سے بہتر انداز میں معاونت نہیں کی جاتی، کارروائی کے دوران کبھی سکواڈ فراہم کیا جاتا اور کبھی مصروفیات کا کہہ کر ٹال دیا جاتا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر واسا حکام نے دفاتر کی سکیورٹی کے بعدنا جائز قابضین کے خلاف آپریشن اور نادہندگان سے ریکوری میں بھی نجی سکیورٹی کمپنی کی خدما ت لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مد میں نجی کمپنی سے 20سیکیورٹی سپر وائزار، 100اسلحہ سے لیس گارڈز اور 200غیر مسلح گارڈ ز کی خدمات لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔