لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے ۔امیدہے فلم شائقین کو بھرپور پسند آئے گی۔ فلم میں فرحان سعید، ایمان علی، فیروز خان اورسونیا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس فلم کے ذریعے اداکارہ عروہ حسین پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ان کے شوہر فرحان کی بھی پہلی فلم ہے ۔ اس فلم کے ذریعے فرحان سعید فلموں میں ڈیبیو کررہے ہیں فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین کے مطابق ان کی فلم کی کہانی محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے جب کہ اسے پنجاب کے گاؤں اور ترکی میں فلمایاگیا ہے ۔ فلم کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں۔فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کے ڈائریکٹر قاسم علی مرید ہیں۔