لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے جارحانہ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ کپتان بابراعظم نے واضح کیا کہ جس طرح کھیل میں جدت آرہی ہے ، اس کی رفتار بڑھتی جارہی ہے ، لہٰذا ہمیں مثالی فٹنس قائم کرنا ہوگی۔شاداب خان نے کپتان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ میں شامل کئی کرکٹرز ان سے فٹنس پر بات کرنے آتے ہیں۔