حاصل پور(نامہ نگار)حاصل پور میں سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے ڈیرے پر مسلح تین افراد نے فائرنگ کردی ،جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ گزشتہ روز ریاض حسین پیرزادہ کے چھوٹے بھائی سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میاں سجادحسین پیرزادہ ڈیرے پر بھانجے اسد پیرزادہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران 3 مسلح افراد کارپر ڈیرے میں گھس آئے اور فائرنگ شروع کردی، جس پر سجاد حسین نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ بستی بلوچاں کاا ﷲ رکھا بلوچ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ حملہ آورفرارہوئے تو سکیورٹی گارڈز نے گاڑی کا تعاقب کرکے مظفر آباد بہاولپور روڈ پرفائرنگ کرکے کار کے ٹائر برسٹ کردئیے ،جس پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصل میں چھپ ہوگئے ، گارڈز نے ایک ملزم غضنفر عرف سید کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔