کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی ترقیاتی پروگرام سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کوخارج کرنے کے وزیراعلی سندھ کے دعووں کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ 67 ارب روپے مالیت کے سندھ کے 90 منصوبے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ گورنرہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 162 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج میں سے 33 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پرکام چل رہا ہے ،اسی سال ستمبرمیں وزیراعظم کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے خلاف جو بھی تحریک چلاناچاہتا ہے وہ اپنا شوق پورا کرلے ،وفاق کو کسی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ سندھ حکومت کوگیس رائلٹی کی مد میں پچھلے دس برسوں میں وفاق نے 332 ارب روپے دیے ہیں مگرسندھ میں ایک بھی ماڈل ضلع نہیں بنایا جاسکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک صوبائی سطح پرمالیاتی ایوارڈ کی تقسیم کا عمل شروع نہیں ہوگا سندھ میں یکساں ترقی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ 800 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی پروگرام کم ہوکر 675 ارب روپے پرآگیا ہے یہ طے ہے کہ کراچی کے تین بڑے ہسپتال وفاق ہی چلائے گا سندھ حکومت اپنی ضد چھوڑکرصوبے کے باقی ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے پرتوجہ دے ۔ گورنرسندھ