کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل 10ویں ٹریڈنگ سیشن میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان جاری رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید 48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 7 ارب 2 کروڑ41لاکھ روپے بڑھ گئی ۔دریں اثنامقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ8900روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.25روپے اور قیمت فروخت 166.55روپے ہو گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے ہوگئی۔