لاہور(نیٹ نیوز) سائیکل پر دنیا کے سفر پر نکلا یورپی جوڑا پاکستان پہنچ گیا۔ یورپی ملک جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اب تک 33 ممالک کا سفر کر لیا ہے ۔ سائیکلسٹ جوڑے میرکو اور کاتیہ نے بتایا کہ ہم 2002 میں دنیا کی سیر کو نکلے تھے ، سائیکل ہی ہمارا گھر ہے ، ہمیں کبھی ویزے کی مشکل پیش نہیں آئی ،سفر سے ہمیں مختلف علاقوں کی ثقافتوں اور لوگوں کے رہن سہن کا پتا چلتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، یہاں کے لوگ بہت محبت کرنیوالے ہیں، پاکستانی کھانے انتہائی لذیذ ہیں، پاکستانی سائیکلسٹ بھی دنیا کا سفر کریں۔ جوڑے نے مزید بتایا کہ ہم ہاتھوں سے جیولری بناتے ہیں جو ہمارا ذریعہ معاش ہے ۔ فیس بک پر ہمارا وسیع حلقہ احباب ہے جو ویزوں کے حصول اور رہائش میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ میرکو اور کاتیہ بلوچستان کے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں اور پیر کو واپس کراچی آئیں گے ۔