کراچی (رپورٹ عمران شیخ) ملک بھرمیں جاری سیاسی گہماگہمی اورعام انتخابات 2018 کی تیاریوں میں جہاں سیاسی جماعتیں مشغول ہیں،وہیں عوام کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں بھی ان دنوں عام انتخابات بھی موضوع بحث ہیں۔ملک کاآئندہ وزیر اعظم کون ہوگا کے سوال پراداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیر اعظم میں خودبنناچاہتی ہوں،سب کوآزما لیاایک بارمجھے بھی آزما کردیکھیں ،میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لاکرکھڑاکردوں گی۔اداکارہ نوربخاری کا کہناتھا کہ عام انتخابات کاچرچہ ان دنوں ہرزبان پرہے میرے خیال سے جوبھی ملک کے لئے بہترہو اسے ملک کا وزیراعظم بنناچاہیے کیونکہ ملک ہوگا تو ہم ہوں گے ،سیاستدان بھی ہوں گے ،ایسے انسان کوملک کا وزیراعظم بنایاجائے جو ملک کو ترقی کی جانب لے جائے ناکہ کسی لٹیرے کے ہاتھ میں وزات عظمٰی کی کرسی تھما دی جائے جوملک کابیڑاغرق کردے ۔اسی لیے سوچ سمجھ کرفیصلہ کرنا ہوگا۔ سکس سگماانٹرٹیمنٹ کے چیئرمین شہزادنصیب کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم عمران خان کو بنتا دیکھ رہا ہوں ۔معروف اداکارو ہدایت کاریاسرنواز کا کہنا تھاکہ آئندہ وزیراعظم کی کرسی پریاسرنوازیا پھرکوئی اورنواز آئے گا۔