لاہور (خرم عباس)شہر لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، ستوکتلہ پولیس نے لاش کو پاکپتن سے دوبارہ منگوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقہ میں پاکپتن سے آئی کنیزہ بی بی اپنے دو سالہ بیٹے کے ہمراہ منہ بولے بھائی کے گھر ٹھہری ہوئی تھی، مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ بچے کو گھر چھوڑ کر لوگوں کے گھر کام کرتی تھی ،گھر میں موجود علی شان نامی لڑکے نے بچے سے زیادتی کی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کو فوری چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ، ملزمان نے منت سماجت کے بعد لاش کو پاکپتن کے لیے روانہ کر دیا اور فرار ہوگئے ، پاکپتن پولیس نے بچے کی لاش کو دیکھ کر لاہور کی مقامی پولیس کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دو سالہ بچے پر زیادتی اور تشدد کے واضح نشانات ملے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے تین رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔