لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ اداکارہ سجل علی سے شادی میری پہلی چوائس ہو گی کیونکہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ فن اداکاری کی صلاحیتوں سے بھرپور آشنا ہیں اور میں انکی اداکاری کا مداح بھی ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو کسی اداکارہ سے شادی کرنی پڑے تو کس سے شادی کرنا چاہیں گے ۔جس پر اداکار احد رضا میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی وہ اداکارہ ہیں جس سے میں شادی کرنا چاہوں گا ، وہ ایک ورسٹال اداکارہ ہیں جس نے اپنی فنی صلاحیتوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنا اچھا نام اور مقام بنایا ہے اور میں خود بھی انکی اداکاری سے متاثر ہوں ۔ مستقبل میں سجل علی شوبز کی بڑی سٹار ہوں گی ۔انہوں نے اپنے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں بیرون ملک سے تعلیم مکمل کر کے آیا تھا اور میری خواہش ہے کہ میں اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کی طرف بھی آئوں۔