لاہور( کلچرل رپورٹر ) وقت ہماری شخصیت پر تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر انسان کچھ عرصہ بعد اپنی پرانی تصاویر دیکھے تو اسے اس تبدیلی کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ہمارے زیادہ تر فنکار اکثر اپنی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو انہیں دیکھ کر حیرانی ضرور ہوتی ہے کیونکہ ان کے ماضی اور حال میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔اداکارہ سجل علی نے بھی کم عمری میں شوبز میں قدم رکھا اور اگر ان کی پرانی تصاویر کا موازنہ آج سے کیا جائے تو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہ چند سالوں میں کیا سے کیا ہوگئی ہیں۔یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ بار بار چہرے بدل رہی ہیں۔