لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی کے صف اول اداکار سید جبران اب فلمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔معروف اداکار سید جبران نامور اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار سید جبران نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ۔ اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا پرڈیوس کر رہے ہیں جبکہ اس کو محسن علی نے تحریر کیا ہے ،ہدایتکار ثاقب خان ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی تیاریاں مکمل کی جاری ہیں جبکہ اس کا پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ہدایتکار کی جانب سے فلم میں دیگر کاسٹ فائنل ہونے کا بعد فلم کی مزید تفصیلات سامنے آئے گی۔ اس فلم میں سید جبران اور صبا قمر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔جبکہ ان دنوں وہ ٹی وی پروجیکٹس میں حصہ لے رہے ۔ اداکار سید جبران اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے ٹی وی اور شوبز حلقوں میں منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں۔