لاہور(جنرل رپورٹر )پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج سے لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے مخصوص علاقوں میں شروع ہو رہی ہے ۔انچارج پولیو پروگرام پنجاب سندس ارشاد نے کہا کہ مہم کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی گئی تمام اضلاع کو ویکسین کی فراہمی کر دی گئی ہے ، مہم کے دوران 4ماہ سے 59ماہ کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے مہم 9 مارچ تک جاری رہے گی،ٹیکوں سے پسماندہ بچوں کو پولیو سے بچایا جائے گا ،حفاظتی ٹیکوں کی یہ دوسری مہم ہے ،ٹیکے اور قطرے مل کر بچے میں بہترین قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں ،والدین مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔