لاہور(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے ایک سیشن جج سمیت 15 ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔تبدیل کئے جانیوالے ججز میں ایک سیشن جج اور 10 ایڈیشنل سیشن ججز شامل ہیں جبکہ ضلعی عدلیہ کے 4 سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹس کے بھی تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19 کے 3افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ۔نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپس آنے والے ناصر خلیلی کو پراجیکٹ ڈائریکٹ ری ہیبلیٹیشن مغلپورہ ، کاشف فاروق کو ڈپٹی سی ایم ای کیرج ریلوے ہیڈکوارٹر اور اسد فاروق چشتی کو ڈپٹی سی ایم ای ٹریک مشین ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔