کوئٹہ (این این آئی ) ضلع مستونگ میں جمعہ کے روز خودکش حملے میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 35کے امیدوارنوابزادہ سراج رئیسانی کے بڑے صاحبزادے میر حقمل رئیسانی بھی31جولائی 2011 کو مستونگ سٹیڈیم میں ایک بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے ،جمعہ کے روز نوابزادہ سراج رئیسانی 7سال کے بعد ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ جو انکا آبائی حلقہ بھی تھا میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے ۔