لاہور(جنرل رپورٹر ) ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کے بعد کتابیں تقسیم کرنے کا پلان بنا لیا گیا اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے سے کتابوں کی تقسیم شروع ہوگی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فیصلہ کرلیا ۔ڈسٹرکٹ لاہور کے گیارہ سو 22 سکولوں کے بچوں کو کتابیں تقسیم کی جانی ہیں۔پانچ لاکھ بچوں میں 26لاکھ کے قریب کتابیں تقسیم ہونگی۔دریں اثنا پرائیویٹ سکول ایسوی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں یکم جون سے سکول کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تنظیم کے سربراہ ملک خالد محمود کا کہنا ہے کہ چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کو اجازت دی جائے۔