اسلام آباد( شوبز ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ میں نامزدگی ہمایوں سعید کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔فیصل قریشی کا نام پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ2020 میں ڈرامہ سیریلباباجانی میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا ہے ،جس پر فیصل قریشی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ یہ نامزدگی ہمایوں سعید کے نام کرتے ہیں کیونکہ یہ سال ہمایوں کا ہے اور ان کی دعا ہے کہ آئندہ آنے والے سال بھی ان کے ہی ہوں، انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی سٹوری لائن، ہدایت کاری یہاں تک کہ ہر ایک چیز بہترین ہے ۔