لاہور( نامہ نگار)سعودی عرب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے مزید ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی لاہور پہنچ گے ،ایف آئی اے امیگریشن نے پراسس مکمل کرکے تمام افراد کو جانے کی اجازت دیدی جبکہ رواں ہفتے مزید پاکستانی سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے ۔ اس سے قبل بھی بدھ کی رات سعودی عرب سے رہائی پانے کے بعد پانچ پاکستانی لاہور پہنچے تھے ۔