لاہور ، کراچی ( سٹاف رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ) سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظر آگیا، حج پیر ،عید الاضحی21اگست منگل کو ہو گی جبکہ پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( اتوار ) کو چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہونگے جبکہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے ’’92‘‘ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالحجہ کا چاند11اگست ہفتہ کی دوپہر 2بج کر 58منٹ پر پیدا ہو چکا ہے ۔ چاند آج اتوار کی شام نظر آ جائے گا۔ اور پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ22اگست بدھ کو ہو گی ۔