کراچی (عمران شیخ) کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی(ڈی او پی) سلیم کریم داد نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بطور ہداتیکار اپنی پہلی فلم ’’قلفی‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔ کلاکار فلم کے بینر تلے بننے والی فلم کی کاسٹ میں شہروز سبزواری، مریم انصاری، معمر رانا ، ثناء فخر، عظمی، ٹیپو شاہ ،جاوید شیخ و دیگر فنکار جلوہ گر ہونگے ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کراچی میں کیا جائے گا ۔نمائندہ 92 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سلیم کریم دادنے کہا ہے کہ ایک مکمل کمرشل مصالحہ فلم تیار کررہے ہیں کوشش کریں گے کہ ایک ایسی فلم بنائیں جس کو شائقین ہمیشہ یاد رکھیں۔