لاہور(کلچرل رپورٹر)امعروف اداکار احسن خان نے اپنے پروگرام’ نائٹس ود احسن خان‘‘ کے 50 پروگرام مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر کی صورت میں یادیں شیئر کی ہیں۔اداکاری کے بعد احسن خان نے ہوسٹ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کئی پروگراموں میں ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ بہترین میزبان بھی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے جب انہوں نے یہ پروگرام شروع کیا تو کسی کو بھی اس کی کامیابی کا یقین نہیں تھا لیکن احسن خان نے اپنے منفرد انداز سے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر اﷲ تعالی کا شکر گزار ہوں۔