کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت اگست میں ختم ہونے اوربلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی جگہ حکومتی مشینری کوایڈمنسٹریٹرمقررکرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ بورڈ کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے ۔حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کی مدت میں اضافے کے بجائے کمشنر،ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنرزسمیت افسرشاہی کوبلدیاتی اداروں کا سربراہ بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت اگست 2020 میں ہونے کے بعد حکومت سندھ نے موجودہ بلدیاتی سربراہوں کی مدت میں مزید اضافے کے بجائے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرزکوبلدیاتی اداروں کا ایڈمنسٹریٹر مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کوایک سمری کے ذریعہ قانونی لوازمات مکمل کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ کوحکومت سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں بلدیاتی ادارے 30 اگست کوختم ہونے کی منظوری دی گئی ہے ۔