کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پرجیالے غلام قادرچانڈیوکوبٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اوران کا نام منظوری کے لیے پارٹی قیادت کوارسال کردیا۔قائمہ کمیٹیوں کے فیصلوں کو ویٹو سے بچانے کیلئے 7 اور 4کے فارمولے پرعمل کرنے کی حکمت عملی فائنل کرلی گئی،قائمہ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 7 اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 4 رکھی جائے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے سہیل انور سیال،قاسم سراج سومرو،ڈاکٹر سہراب سرکی کے نام بھی زیرغورتھے ۔