سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نامعلوم شخص نے ترک مسجد پرحملہ کر کے ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر داخل ہو کر اسکی کھڑکیاں اور فانوس توڑ دیئے ، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک شخص اوبرن گیلی پولی مسجد میں داخل ہوا اور فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔مسجد ترجمان کے مطابق مسجد میں اس وقت 15 سے 20 افراد موجود تھے ، یہ مسجد ترک حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے ۔