کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 329.41 پوائنٹس کے اضافہ سے 37300پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں73ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 69فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37100،37200 اور 37300پوائنٹس کی 3بالائی حدیں عبور کر گیا ۔ 386کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 265کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 104میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔دریں اثنافاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر35پیسے بڑھ گئی ۔ ڈالر کی قیمت خرید 166.90روپے سے بڑھ کر167.25روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے بڑھ کر167.55روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا ، قیمت فروخت167.40روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207روپے اور قیمت فروخت209روپے پر بدستور برقرار رہی ۔علاوہ ازیں انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1806ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافہ سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 9ہزار650روپے ہو گئی جبکہ 257روپے کے اضافہ سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار7روپے پر جا پہنچی ۔