فیصل آباد( نیوزرپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ قوم انتخابات میں نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے اور کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے والوں کی حمایت کرے ۔ سیاسی جماعتوں کو کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ و ہ جامع مسجد خیبر نشاط آباد میں کارکنان و ذمہ داران کی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اورمیزائل ٹیکنالوجی دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ۔وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ اوردشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان کو ایٹمی صلاحیت کاحامل ملک بنانے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے ۔کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ہماری سیاسی اور ریلیف سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ہماری سیاسی سرگرمیوں سے اسلام دشمن قوتوں کو سخت تکلیف ہے ۔