سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدہونے پرپاکستانی نژاد برطانوی شہری میاں بیوی کوگرفتارکرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری طاہر نعیم اور اسکی اہلیہ اقرا حسین نجی ایئر لائن کے ذریعہ دبئی جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے تو ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سامان کی چیکنگ اور سکینگ کے دوران انکے بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات آئس برآمد کر لی ۔ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے فوری طور پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جنہوں نے ملزم میاں بیوی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے ۔ ملزموں نے 3 بیگز کے مختلف حصّوں میں آئس چھپائی ہوئی تھی اور دبئی جا رہے تھے ۔