کراچی(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے 7سال سے زیرالتواء سٹیل ملز 4ارب سے زائد کی کرپشن کے ریفرنس کا فیصلہ سنادیا، تمام ملزمان بے گناہ قرار دیدیئے ، کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی، نیب ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔احتساب عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب،ڈائریکٹر فنانس پاکستان سٹیل ثمین اصغر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سٹیل ملز کے لیے خام مال انٹر نیشنل مارکیٹ سے زائد قیمت پر خریدا گیا،ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کو ہوا اور سٹیل مل خسارے میں گئی۔ سابق چئیرمین سٹیل ملز معین آفتاب شیخ و دیگر کے خلاف 2012 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا معین آفتاب شیخ و دیگر کے خلاف مزید 6 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔