سیہون شریف(نامہ نگار)پیپلز پارٹی سندھ کی لیڈیز ونگ کی صدر فریال تالپور نے رات 3 بجے درگاہ قلندر پر حاضری دی، دکانوں کو مکمل طور پر بند کرادیا، شہر بھر کی بجلی بھی منقطع کردی گئی، مزارقلندر پر حاضری کے بعد فریال تالپور نے خصوصی دعا مانگی۔ محکمہ اوقاف اور اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ پولیس نے مزار کے دروازے آدھے گھنٹے قبل کھول کر لیڈیز ونگ کی صدر کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دی، اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے ۔ فریال تالپورکی سیہون درگاہ پر آمد کو ذرائع ابلاغ سے خفیہ رکھا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں۔