خضدار (نامہ نگار) خضدار اور آواران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً سو سے زائد فرار ی ایف سی کیمپ میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور برگیڈئیر راحت ملک نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہونے والا ملک ہے ہماری آزادی کو کوئی چھین نہیں سکتا، قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراری قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔