لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ ، قصور ،چونیاں (کرائم رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹرز ،تحصیل رپورٹر ) مختلف شہروں میں کمسن بچی ، باپ بیٹے ،سینئر وکیل کو قتل کر دیا گیا، چونیاں میں بھائی نے بہن کو مار کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی ماں جسیکا نے بتایا کہ گذ شتہ روزبینش بچی کا پھوپھا سنی پطرس گھر آیا تو 5ماہ کی بینش اسے دیکھ کر رو پڑی میں نے مذاق میں کہا آپکی وجہ سے رو پڑی ،اس معمو لی بات کی رنجش میں میرے شوہر اور بچی کے پھوپھا نے آپس میں مشاورت کی اور میری بیٹی کو چھت سے نیچے گرا کر مو ت کے گھا ٹ اتار دیا ،پولیس نے باپ اور پھوپھا کو گرفتار کر لیا ۔ سنی پطرس کی اہلیہ شا زیہ بی بی نے پو لیس کو بیا ن دیا کہ میرے شوہر سنی نے شراب پی ہوئی تھی، نشے کے باعث بچی ہاتھ کے گر گئی،ہم نے خود سنی کی گرفتاری کرائی،مقتو لہ بینش کے گرفتار با پ نو ید کے بھا ئی ندیم نے بیا ن دیا کہ جب بچی زمین پر گری تو بچی کا والد گلی میں کھڑا تھا، بھائی نوید نے اپنی بچی کو اٹھا کرخود ہسپتال منتقل کیا ، پو لیس کے مطا بق تفتیش کی جا رہی ہے جسکے بعد واضح ہو گا کہ بے گنا ہ کو ن اور قا تل کو ن ہے ۔صفدر آباد کے علاقہ سانگلہ ہل روڈ آبادی اصغر آباد کے قریب دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا ، مشتاق احمد اپنے بیٹے 14 سالہ صہیب احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گاؤں جارہا تھا کہ راستہ میں مخالف پارٹی نے ان پر فائرنگ کردی ۔چونیاں کے علاقہ کوٹ کلس گاماں میں آفتاب نے ہمشیرہ 20 سالہ ساجدہ بی بی کو فائر مار اپنے آپ کو بھی فائر مار لیا ،ساجدہ کی چند روز قبل منگنی ہوئی ،ساجدہ اپنے منگیتر سے فون پر بات کرتی تھی جو اسکے بھائی آفتاب کو ناگوار گزرتی تھی ۔ ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر سجاد حسین دھدرا ایڈووکیٹ اپنی کار پر گھر سے ضلع کچہری آرہے تھے کہ سیالکوٹ چیمبر کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی بے قابو کار سے ٹکرا کر 2افراد زخمی ہوگئے ۔