اترپردیش(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ڈیشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ جگدیش پٹانی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش پاور ڈپارٹمنٹ کے دو ملازم بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔ڈیشا پٹانی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے عبارت لکھی کہ ’میں اپنے ہیرو سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔تاہم میڈیا میں ڈیشا پٹانی سے متعلق کوئی رپورٹس سامنے نہیں آسکیں۔