لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ گورنمنٹ سکول کے باہر فائرنگ سے نویں جماعت کے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعہ پر طلبا نے شدید احتجاج کیا اور مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او اور ایس پی سٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا وقاص منڈا نے دیرینہ دشمنی پر سکول جاتے 15 سالہ طالب علم کوفائرنگ کرکے زخمی کیا، ہفتے میں دوسرا واقعے رونما ہوا ہے مگر ایس ایچ او مقصود گجر کار روائی سے گریزاں ہے ، ایس پی سٹی معاذ ظفر کو اطلاع دی گئی مگر کچھ نہ ہوا، احتجاج کے باعث شیخوپورہ جڑانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، مذاکرات کرکے طلبہ کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے ۔