لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور میرج ہال ورکرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کا چکرلگا کر شادی ہالز کھولنے اور اپنے مطالبات کیلئے نعرے بازی بھی کی ۔ اس موقع پر ادریس حنیف ، میاں تجمل الیاس اور سلیمان غوری نے کہاکہ شادی ہال بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں کارکنا ن بے روزگار اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، حکومت مظلوموں کی آواز سنے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے ، ہم ایس او پیز کے مطابق ہی سارا نظام چلائیں گے ،حکومتی ہدایات پر سخت سے عمل کیا جائے گا ،اگر شادی ہال آج کھل جائیں تو تقریبات دو ماہ بعد شروع ہوں گی ،ہمیں بکنگ کی اجازت تو دی جائے ، شادی ہال میں ہونے والی تقریبات کو بے شک حکومت مانیٹر کرے ۔