کراچی(صباح نیوز،سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہباز شریف کی مبینہ منی لانڈرنگ سکینڈل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شاید سسلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا،کون لوگ ہو تسی۔ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا مجھے ہمیشہ تعجب رہا کہ وہ کون لوگ ہونگے جو خیرات کا پیسہ کھاتے اوراپنی اولادوں کو بھی کھلاتے ہیں اورپھر پارسا بن کر ایمانداری کا راگ الاپتے ہیں، اپنی چوری کو جمہوریت کا نام دے کر ابو بچائو مہم چلاتے ہیں، شرم آتی ہے انہیں پاکستانی کہتے ہوئے ، یہ صرف نام کے شریف ہیں۔