لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شبانہ عباس کا 14 اگست کا خصوصی گیت’’پاکستان میری شان‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزٹی پی پروڈکشن نے اپنے آفیشل چینل اور سوشل میڈیاپر ریلیز کیاہے گلوکارہ شبانہ عباس نے بتایاکہ ’’پاکستان میری شان‘‘ اس یوم آزادی کا سب سے پیارا ملی نغمہ ہے جسے ان کے پرستار بیحد سراہیں گے ملی نغمہ میں وطن کی محبت میں سرشار ہو کر گاتی ہوں کیونکہ وطن ہے تو ہم ہیں حب وطنی کے جذبے سے سرشار اس نغمے کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بہت سارے سنگرز کے ساتھ ڈیوٹ ویڈیوز بھی اس عید پر ریلیز کیئے جارہے ہیں جو ان کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہوں گے ۔