کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی امان اﷲ اسحاق زئی یکم اپریل 1963کو پیدا ہوئے اور یکم دسمبر 1988میں بطور اے ایس آئی پولیس کیئریئر کا آغاز کیا پانچ اکتوبر2012کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پائی اور اس وقت پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے ۔ پولیس کیئریئر میں وہ مختلف تھانوں سمیت دفاتر میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈی ایس پی امان اللہ کے بیٹے کو بھی ایک ماہ قبل فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا ، کو ئٹہ کی مسجد میں ہو نے وا لے دھماکے میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ گز شتہ روزپولیس لائن میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا ء لا نگو ،آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی افسران کی شرکت کی ، ڈی ایس پی امان اللہ اپنے گھر کے قریب مسجد میں مغرب کی نما ز ادا کر نے گئے تھے جب وہاں دھماکہ ہوا ۔
شہید امان اللہ ٹریننگ کالج میں تعینات تھے ، نماز جنازہ ادا
هفته 11 جنوری 2020ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی امان اﷲ اسحاق زئی یکم اپریل 1963کو پیدا ہوئے اور یکم دسمبر 1988میں بطور اے ایس آئی پولیس کیئریئر کا آغاز کیا پانچ اکتوبر2012کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پائی اور اس وقت پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے ۔ پولیس کیئریئر میں وہ مختلف تھانوں سمیت دفاتر میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔ڈی ایس پی امان اللہ کے بیٹے کو بھی ایک ماہ قبل فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا ، کو ئٹہ کی مسجد میں ہو نے وا لے دھماکے میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ گز شتہ روزپولیس لائن میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا ء لا نگو ،آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی افسران کی شرکت کی ، ڈی ایس پی امان اللہ اپنے گھر کے قریب مسجد میں مغرب کی نما ز ادا کر نے گئے تھے جب وہاں دھماکہ ہوا ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 11 جنوری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں