لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیزکانفرنس کے انعقاد، تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے صحت کے متعلق دریافت کیا،شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔