کراچی (سٹاف رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج (بدھ)دفترمحکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔