لاہور(کلچرل رپورٹر)ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں ’زویا‘ اور ’سنیا‘ کا لازوال کردار ادا کرنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے ایک شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کریں گی۔مقبول ترین اداکارائیں عاصم یار ٹوانہ کے پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ٹاک شو سٹار این سٹائل میں ساتھ نظر آئیں گی۔میزبان کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو ان کے چاہنے والے جلد اپنی ٹی وی سکرین پر ساتھ دیکھیں گے ۔