لاہور (شوبز ڈیسک) ٹی وی کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے شوبز نہیں چھوڑا بلکہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے ،جب بچے تھوڑے سمجھ دار ہو ں گے تو دوبارہ سے ٹی وی پر کام شروع کر دوں گی ۔ماہ نور بلوچ نے کہا کہ مجھے شوبز سے پہچان ملی میں اسے نہیں چھوڑ سکتی ۔ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بلکہ میں بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں کام کرتی ہوئی نظر آئوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فلم میں کام کیا تھا لیکن مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ نہیں بلکہ میں خود کو صرف ٹی وی تک ہی محدود رکھوں گی ۔