لاہور (کلچرل رپورٹر )سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جب اُنہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اُس وقت اُنہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔ رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ مصوری کرنے میں مصروف ہیں۔رابی پیرزادہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا میں نے اس خوف کے باوجود بھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔'سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ 'مجھے یقین تھا کہ اللّہ تعالیٰ نے میرے لیے بہتر اور بڑے منصوبے بنائے ہیں۔'رابی پیرزادہ نے کہا کہ 'آج میں اللّہ کے فضل سے مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں ۔