لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا اور ان سے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے اعجاز احمد بریڑو نے ملاقات کی ۔ا س دوران ریلوے میں کسٹمر سروس بہتر کرنے اور ادارہ کا منافع بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمے کا خسارہ کم کیا جائے ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جدید طرز پر بننے والے ریلوے کنٹرول آفس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ریلوے افسران کو کنٹرول سسٹم فول پروف بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔