لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ شیبا بٹ نے اپنی شاعری کی کتاب ’’شعلوں میں پھول ‘‘ کو حتمی شکل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شیبا بٹ نے چند سال قبل شاعری شروع کی تھی اور اب اس کو کتابی شکل دی جا رہی ہے جس کا حتمی مسودہ تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ توقع ہے کہ شیبا بٹ کی کتاب رواں سال کے آخر تک چھپائی کے بعد مارکیٹ میں آجائے گی۔